اسلام آباد (سی این این اردو):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امید ظاہر کی ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مملکت کا دورہ کریں گے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ریاض میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان نے تصدیق کی کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل جمعرات کو ہی ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللهیان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد مملکت کے پہلے سفارتی دورے پر ریاض پہنچے تھے۔