آئندہ 4 روز میں وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کی پیش گوئی

اسلام آباد: پاکستان کے زلزلہ پیش گوئی کرنے والے نجی ادارے ارتھ کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سینٹر نے آئندہ 98 گھنٹوں کے دوران ملک میں 6 (میگنیچیوٹ) شدت کے زلزلے کی پیش گوئی کی ہے. منگل کی شام ~10 فروری کو سی این این اردو سے گفتگو کرتے ہوئے ارتھ کوئیک رسپانس سنٹر کے سربراہ شہباز لغاری نے کہا کہ آئندہ 96 گھنٹوں میں پاکستان میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے متوقع ہیں. جو کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد، راولپنڈی، خیبر پختون خواہ میں چارسدہ، مینگورا، ایبٹ اباد، صوابی، دیر اور گلگت بلتستان، تک محسوس کیے جائیں گے.

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خستہ حال عمارات کے رہائشی افراد چند دنوں کے لیے نقل مکانی کو یقینی بنائیں.اور حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنائیں. آنے والے 96 گھنٹوں میں یہ زلزلے کے جھٹکے کسی بھی وقت وقوع پزیر ہونے کا قوی امکان ہے.

شہباز لغاری نے کہا زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصانات کا اندیشہ ہے.اور یہ دور دراز علاقوں میں محسوس کیے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں کے رہنے والے افراد سے اپیل ہے کہ ہمارے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچایا جائے.خاص طور پر ان افراد کو آگاہ کریں جن کے مکانات بہت خستہ حال ہیں.

شہباز لغاری نے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا ریسرچ سینٹر ہے جو قبل از وقت زلزلے کی اطلاع دے کر قدرتی آفات سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بناتاہے.جبکہ ہم زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم بنانے میں مصروف عمل ہیں.اگر حکومتی تعاون حاصل ہو گیا تو ہم ایسا سسٹم متعارف کروائیں گے جو صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے کارمد ہو گا.

شہباز لغاری نے دعوی کیا کہ ماضی میں ترکیہ, افغانستان اوغ یونان سمیت مشرقی ایشیائی ممالک میں آنے والے زلزلوں کی درست پیش گوئی کر چکے ہیں.ہماری اس کاوش کو ان ممالک کی طرف سے سراہا گیا.

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں