گوگل نے پکسل فونز کے لیے نئے اے آئی فیچرز کے ساتھ اینڈرائیڈ 16 QPR2 جاری کر دیا

لاہور : بشارت علی. گوگل نے اپنے سپورٹڈ پکسل اسمارٹ فونز کے لیے اینڈرائیڈ 16 QPR2 اپڈیٹ جاری کر دی ہے، جس میں نئے فیچرز، بہتر کارکردگی اور دسمبر کی اینڈرائیڈ سیکیورٹی پیچ شامل ہے۔

اے آئی پر مبنی نوٹیفکیشن سمریز

اس اپڈیٹ میں اے آئی بیسڈ نوٹیفکیشن سمریز متعارف کرائی گئی ہیں، جو طویل پیغامات اور گروپ چیٹس کو مختصر انداز میں نوٹیفکیشن شیڈ میں دکھاتی ہیں۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشنز کو ترجیح (Priority) کے مطابق منظم کیا گیا ہے، جس سے الرٹس کو دیکھنا مزید آسان ہو گیا ہے۔

یوزر انٹرفیس اور کسٹمائزیشن

گوگل نے یوزر انٹرفیس کی کسٹمائزیشن میں بھی اضافہ کیا ہے۔ صارفین اب:ہوم اسکرین کے لیے کسٹم آئیکن شیپس

بہتر تھیمڈ آئیکنز

ایکسپینڈڈ ڈارک موڈ استعمال کر سکتے ہیں، جو اُن ایپس کو بھی مدھم کر دیتا ہے جن میں نیٹو ڈارک موڈ موجود نہیں ہوتا۔

ڈسپلے اور اسکرین سیور فیچرز

اسکرین سیور سیٹنگز میں ایک نیا لو لائٹ موڈ شامل کیا گیا ہے، جو ماحول کی روشنی کے مطابق خودکار طور پر گھڑی کی روشنی کم کر دیتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی Enhanced HDR Brightness کا نیا ٹوگل بھی شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین HDR برائٹنس کی شدت کم کر سکتے ہیں۔

پیرنٹل کنٹرولز میں بہتری

اینڈرائیڈ 16 QPR2 میں پیرنٹل کنٹرولز کو مزید محفوظ اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ سیٹنگز میں موجود یہ سیکشن اب PIN سے محفوظ ہوگا، جس کے ذریعے والدین: اسکرین ٹائم کی حد مقرر کر سکتے ہیں

ڈاؤن ٹائم شیڈول کر سکتے ہیں
ایپس کے استعمال کو ٹائمرز کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں

ایکسپریسیو آپشنز اور جی بورڈ اپڈیٹس

نیا Expressive Options فیچر ویڈیوز، لائیو اسٹریمز اور سوشل میڈیا اسٹوریز میں ریئل ٹائم کیپشنز کے ساتھ جذباتی ٹیگز اور اردگرد کی آوازوں کی نشاندہی بھی فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح Gboard میں بھی نئے Emoji Kitchen اسٹیکر کمبینیشنز شامل کیے گئے ہیں۔

کال اور کمیونیکیشن فیچرز

گوگل فون ایپ میں ایک نیا Call Reason فیچر شامل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے کال کرنے والا اپنی کال کو ارجنٹ کے طور پر ٹیگ کر سکے گا، تاکہ وصول کرنے والا فوری ردِعمل دے سکے۔

چیٹس، سیکیورٹی اور براؤزر میں بہتری

اب صارفین کم مراحل میں گروپ چیٹس چھوڑ اور رپورٹ کر سکتے ہیں۔
Circle to Search فیچر کو اب میسجز اور چیٹس میں ممکنہ اسکیمز اور فراڈ کی نشاندہی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ کروم براؤزر میں Pinned Tabs کا فیچر شامل کیا گیا ہے، جس سے مخصوص ٹیبز کو مستقل طور پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں