ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی: کراچی ایئرپورٹ پر غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش ناکام

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں عتیب الرحمان، قمر الدین، سعد فاروق اور محمد شامل ہیں، جبکہ سہولت کاروں میں لیاقت علی، محمد الکریم، محمد عامر اور عبدالمقیت کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا حصہ تھے جو پاکستانی شہریوں کو غیر قانونی راستوں کے ذریعے یورپ پہنچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔ ایف آئی اے نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ شہریوں کی جان کے لیے بھی خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ ادارہ ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں