اسلام آباد : پاکستان میں ایرانی سفیر امیری مقدم نے اپنے x سابق ٹویٹر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے معزز سیکریٹری، ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک غیر معمولی اور بے مثال دورے پر ہیں۔
�
یہ تاریخی موقع دونوں برادر ممالک کے درمیان قائم مستحکم اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹیجک مرحلے میں داخل کرنے کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔
تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور خطے میں جنم لینے والی نئی سفارتی و جغرافیائی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط، گہرا اور مؤثر بنانے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔