سلامتی کونسل میں ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کی قرارداد ناکام – روس، چین اور پاکستان کی حمایت، جنوبی کوریا نے اپنی ہی قرارداد پر ووٹ نہ دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پرانی پابندیاں بحال کرنے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جو جنوبی کوریا نے بطور صدرِ سلامتی کونسل پیش کی تھی۔ روس، چین، الجزائر اور پاکستان نے قرارداد کی مخالفت کی اور ایران پر ختم شدہ پابندیوں کے برقرار رہنے کے حق میں ووٹ دیا۔

امریکہ اور یورپی ممالک نے اس قرارداد کی بھرپور حمایت کی اور غیر مستقل اراکین پر دباؤ ڈالا، لیکن قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ قابل ذکر بات یہ رہی کہ جنوبی کوریا نے اپنی ہی پیش کردہ قرارداد پر ووٹ دینے سے گریز کیا، جسے روس نے یورپی موقف کی کمزوری کا اعتراف قرار دیا۔

روس اور چین نے ایک نئی قرارداد پیش کی ہے جس میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے (JCPOA) اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل درآمد کے لیے چھ ماہ کی تکنیکی توسیع تجویز کی گئی ہے تاکہ کشیدگی کم ہو اور مذاکراتی حل تلاش کیا جا سکے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں