شانگلہ یونین کونسل پیرخانہ میں عوام نے ٹیلی نار کمپنی کی ناقص انٹرنیٹ اور سگنل سروسز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور ٹیلی نار کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر یوتھ آف کانا کے رکن وحیداللہ قرار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرخانہ کے عوام بھی وہی ادائیگیاں کرتے ہیں جو ملک کے دیگر علاقوں میں لوگ کرتے ہیں لیکن یہاں ایک کال کرنے کے لئے بھی پہاڑوں اور اونچی جگہوں پر جانا پڑتا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہا کسٹمرز کئیر سروس اور مقامی منیجمنٹ کو شکایات درج کرائی گئیں لیکن مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا جس سے صارفین کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ یوتھ آف کانا کے رہنماؤں اعجاز احمد، رحمان اللہ، ریاض، حضرت علی، رشاد، صلاح الدین اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر معیاری سروس فراہم نہیں کی جا سکتی تو کمپنی اپنے ٹاورز یہاں سے ہٹا لے تاکہ کسی دوسرے سروس پرووائڈر کو موقع دیا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو مقامی ریٹیلرز سے ٹیلی نار کے ساتھ کاروبار ختم کرنے اور عوام کو احتجاجاً اپنے سم کارڈز بند کرنے کی اپیل کی جائے گی۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ کمپنی کو فوری طور پر سروسز بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں بصورت دیگر علاقے کے لوگ اپنے مفاد کے لئے کسی دوسرے نٹ ورک پر منتقل ہونے کیلئے مجبور ہوں گے ۔
Recent Posts
- ایران کے شدید حملے امریکی اڈے آگ کی لپیٹ میں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا: ایران
- پاکستان-یورپی یونین کاروباری فورم کو وسعت دینے پر غور
- ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے: نادرا
- روس نے برطانوی طوفان شیڈو میزائلوں کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے برائنسک حملے کی مذمت کی
- افغانستان پر نئی امریکی پابندیاں: ‘اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن’ کی فہرست میں شامل
Recent Comments
Archives
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023