ڈی جی ایف آئی اے نے 5 ہلکار ملازمت سے برطرف کر دیئے

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے جمعرات کے روز اردلی روم کا انعقاد کیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے اردلی روم میں بدنیتی پر مبنی ناقص تفتیش اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائیوں پر سماعت کی۔

ملازمت سے برطرف ہونے ولوں میں ناقص تفتیش اور 4 سب انسپکٹرز اور ایک ایل ڈی سی شامل ہیں۔سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور زون میں تعینات تھے۔

ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غفلت، لاپروائی اور ناقص تفتیش میں ملوث اہلکاروں کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کرپشن، بدعنوانی اور غفلت میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔محکمانہ احتساب کا مقصد ادارے کو کرپشن اور دیگر بے ضابطگیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے پاک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ ادارے میں احتسابی عمل سے ہی انسانی سمگلنگ اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا غفلت برتنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں