راجہ عامر اقبال کا جاپان کا دورہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے خصوصی ملاقات اور مسلم لیگ ن جلسے میں شرکت

مسلم لیگ (ن) ساوتھ کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال جاپان کے کامیاب دورے کے بعد جنوبی کوریا واپس پہنچ گئے۔ ان کا یہ دورہ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے جاپان کے سرکاری دورے کے موقع پر، مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور محمد اعوان کی خصوصی دعوت پر عمل میں آیا۔

راجہ عامر اقبال نے سی این این اردو کو بتایا کہ ہم نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جاپان کے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا، جہاں ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) جاپان کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو جنوبی کوریا آمد کی دعوت بھی دی تاکہ یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی جا سکے اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

جاپان میں قیام کے دوران راجہ عامر اقبال نے اگلے روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور کوریا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، فلاحی اقدامات اور تعلیمی و معاشی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ عامر اقبال نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) ساوتھ کوریا، پاکستان اور کوریا کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید برآں، راجہ عامر اقبال نے جاپان میں مسلم لیگ (ن) جاپان کی جانب سے منعقدہ ایک عظیم الشان جلسے میں بھی شرکت کی۔ اس جلسے میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد شریک ہوئے اور انہوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ دورہ مسلم لیگ (ن) کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ پارٹی کی گہری وابستگی کی ایک واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں