خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بوبائی بشام میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ چند ماہ سے اپنے والد کے گھر رہائش پذیر تھیں جبکہ ان کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔ مقتولہ کی شادی تین سے چار سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
پولیس کو دی گئی رپورٹ میں مدعی نے بتایا کہ جمعرات کی رات ان کی بیٹی رفع حاجت کے لیے گھر سے باہر نکلی تو اچانک فائرنگ کی آواز آئی۔ مدعی کے مطابق جب وہ باہر پہنچے تو انہوں نے ملزم کو کلہاڑی اور اسلحے کے ساتھ خاتون پر حملہ کرتے دیکھا۔ ان کے مطابق ملزم انہیں دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
مدعی نے الزام عائد کیا کہ ملزم کو مقتولہ پر “بدچلنی” کا شک تھا،
پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے