قائداعظم یونیورسٹی میں وائس چانسلر کےاحکامات کے خلاف طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 10 بجے کے بعد قائد اعظم یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں وائس چانسلر کے احکامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی طالبات نے پلے کارڈز اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

طالبات نے ہاسٹلز کی بندش نامنظور، سمر سیشن کا انعقاد کراو، وی سی صاحب رحم کرو اور پروفیسرز کی اجارہ داری ختم کرو کے نعرے لگائے۔طالبات راہنماوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوۓ مطالبات کیۓ اور کہا کہ قائم مقام وی سی یونیورسٹی طالب علموں پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا پروفیسرز کی اجارہ داری ختم کی جائے۔قائم مقام وی سی ظفر جسپال کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم کسی پولیس کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ ہمارے پرامن اور قانونی مطالبات میں رکاوٹ ڈالے۔

طالبات راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمر سیشن کی منسوخی طالب علوں کے ساتھ نانصافی اور ظلم ہے۔سمر سیشن کو منسوخ کرنے کے نتیجے میں طالب علموں کی ایک سال کی محنت ضائع ہو رہی ہے۔

یونیورسٹی طالبات نے کہا اگر چہ قائم مقام وی سی اور انتظامیہ کا رویہ اشتعال انگیز ہے تاہم طالب علم صبر اور بردباری سے اپنے مطالبات کر رہے ہیں۔ تمام طالب علم قائم مقام وی سی کے ان ظالمانہ احکامات کے خلاف پر امن مزاحمت کریں گے۔

متعدد یونیورسٹی طالب علموں نے سی این این اردو سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اپنے مطالبات دہرائے۔طالب علموں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ طاقتور ہے اور ہم دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طالب علم ۔ہم حکومت، وفاقی کابینہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، زرائع ابلاغ اور دیگر تنظیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمارے مطالبات کے حق میں کردار ادا کریں۔سی این این اردو نے یونیوسٹی انتظامیہ سے موقف جاننے کے لیے رابطے کیے تاہم کسی ذمہ دار سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں