یوکرین بحران: صدر ولادیمیر پیوٹن کا امن معاہدے کے لیے روسی مؤقف ایک بار پھر واضح کر دیا

ماسکو – روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے حالیہ گفتگو کے دوران یوکرین تنازع کے حل سے متعلق روس کا مؤقف ایک بار پھر واضح کر دیا۔

روسی وزارت خارجہ کے (x twitter) کے مطابق ،صدر پیوٹن نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو جامع، طویل المدتی اور یوکرین بحران کی بنیادی وجوہات کے خاتمے پر مبنی ہونا چاہیے، اور یہ معاہدہ موجودہ نئی علاقائی زمینی حقیقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پانا چاہیے۔

روسی قیادت کا یہ بیان اس بات کا اعادہ ہے کہ ماسکو کسی بھی امن معاہدے کے لیے ان علاقوں کو تسلیم کیے جانے کی شرط رکھتا ہے جن پر روس کا قبضہ ہے، جبکہ مغربی ممالک مکمل انخلاء پر زور دے رہے ہیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں