اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علاؤالدین کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی، جس میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سیکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔

ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن نے شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ علاؤالدین سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھے اور اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے انجام دے رہے تھے۔
نماز جنازہ کے بعد ان کی میت کو آبائی علاقے روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ ایس ایس پی نے افسران کو ہدایت دی کہ مرحوم کے اہل خانہ کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے، کیونکہ پولیس کا ہر اہلکار قیمتی اثاثہ ہے اور ان کے خاندانوں کا خیال رکھنا پولیس کا فرض ہے۔