Police investigating at the crime scene in Wah Cantt where a rape-murder suspect was shot

تین سال قبل 9 سالہ عبدالمعیز کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ایک ملزم ہلاک

واہ کینٹ: تین سال قبل 9 سالہ عبدالمعیز کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ایک مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جب کہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، مخبر کی اطلاع پر واہ کینٹ پولیس نے کشمیر کالونی، پلیسر روڈ پر واقع سیمنٹ کمپنی کے قریب ریڈ کیا۔ ریڈ کے دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، جو 2021 میں شادمان ٹاؤن واہ کینٹ میں 9 سالہ عبدالمعیز کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث تھا۔ فرار ہونے والا دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے حفاظتی اقدام کے طور پر ہوائی فائرنگ کی۔ رضوان خان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دی گئی۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں