اے این ایف کا ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے اطراف اور شہری علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن

اسلام آباد – انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے قریب اور مختلف شہری علاقوں میں سات مربوط کارروائیاں کیں۔اے این ایف ترجمان کے مطابق ، ان کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 168.443 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 2 کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

نمایاں کارروائیاں:
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائی:
مریڑ حسن، راولپنڈی:
ایک اسکول کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 105 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن 55 گرام تھا۔

انکشاف: گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ یہ نشہ آور گولیاں تعلیمی اداروں کے طلباء کو فروخت کرتا تھا۔

دیگر کارروائیاں:
فیصل آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ:
ریاض جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 988 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

قصور روڈ، لاہور:
تین افراد سے 5 کلو ہیروئن اور 3 ڈرونز برآمد کیے گئے، جو منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔

آٹو بھان روڈ، حیدرآباد:
کوریئر آفس کے قریب ایک گاڑی سے 3 کلو چرس برآمد ہوئی، تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

یونیورسٹی روڈ، پشاور:
ایک گاڑی سے 3 کلو ہیروئن اور 14.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔

شاہکاس، خیبر، پشاور:
اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 30 کلو افیون اور 30 کلو چرس برآمد کی گئی۔

داؤد آباد، دالبندین، چاغی:
سرحد پار اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 18 کلو چرس برآمد کی گئی۔

قانونی کارروائی:
تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ منشیات فروش نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں