مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کی بہترویں سالگرہ کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب آصف علی زرداری نے اپنےاہم پیغام میں کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں انھوں نےجمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ،آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی انھوں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی
شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں ان کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے وہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں وہ پسماندہ طبقات،اقلیتوں کی آواز اور ایک پرامن،خوشحال پاکستان کی خواہاں تھیں
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے شہید بی بی کے اصولوں پر کاربند رہ کر ہر شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی فکر آج بھی ایک منصفانہ اور جمہوری معاشرے کے قیام کے لیے مشعلِ راہ ہے