President Xi Jinping and President Vladimir Putin speaking via phone about the Middle East crisis, with a focus on China’s proposed four-point peace plan

چینی صدر شی جن پنگ اور صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر چین کا چار نکاتی امن منصوبہ

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے دفترخارجہ کے مطابق ، صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر تنازع کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے چار نکاتی تجویز پیش کی، جو موجودہ بحران میں چین کے سفارتی کردار کی عکاس ہے۔

🇨🇳 چین کے چار نکات برائے امن:
فوری جنگ بندی: دشمنی اور خونریزی کو روکنا فوری ترجیح ہونی چاہیے تاکہ انسانی جانوں کا مزید ضیاع نہ ہو۔

شہریوں کا تحفظ: عام شہریوں کی سلامتی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

مذاکرات کا آغاز: بات چیت اور سفارتی مذاکرات ہی مسئلے کے پائیدار حل کا بنیادی راستہ ہیں۔

بین الاقوامی تعاون: عالمی برادری کو امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین تمام متعلقہ فریقوں سے رابطہ اور تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے، اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انصاف کے قیام اور امن کی بحالی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

یہ گفتگو چین اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی اشتراک اور عالمی امور میں چین کے فعال کردار کی عکاسی کرتی ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں