ایرانی سفاراتخانہ اسلام آباد نے اپنے ایک عوامی رابطہ x پراپنے ایک پیغام میں کہا ہے . جسے دنیا “قصابِ غزہ” کے نام سے جانتی ہے، اُس نے نہ صرف غزہ میں نسل کشی جیسے مظالم کیے، بلکہ شام اور لبنان میں بھی جارحیت کا ارتکاب کیا، جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
اب یہی ظلم و بربریت ایران میں دہرائی جا رہی ہے، جہاں حالیہ حملوں میں 250 سے زائد بے گناہ افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں اور 2,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اگلا نشانہ کون سا مسلم ملک ہو گا؟
عالمی برادری کو فوری طور پر اقدام کرنا ہوگا تاکہ مزید بے گناہ جانوں کا ضیاع روکا جا سکے اور خطے میں بڑھتی ہوئی بربریت کو روکا جا سکے۔