ایران نے پاکستان سے اسرائیل کے خلاف سخت موقف اپنانے کی اپیل کر دی

اسلام آباد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات گئے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق نائب وزیر اعظم نے اقوام متحدہ چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے نتیجے میں ایران کیخلاف جارحیت کی شدید مزمت کی۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے امن اور استحکام کیلیے ایرانی حکومت و عوام کے ساتھ ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

دوسری طرف تہران سے ارنا نیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران ایران پر صیہونی حکومت کی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔صیہونی حکومت کی جارحیتیں پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کیے ہوئے ہے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب کی کال اور موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا حملہ ایران کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج صیہونیوں کی اس جارحیت کا سخت جواب دیں گے۔سید عباس عراقچی نے صیہونیوں کی جارحیت اور اس ظالم بچوں کی قاتل حکومت کے جرائم کے خلاف ٹھوس موقف اپنانے کی اپیل کی۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں