ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت ،عوام اور میڈیا سے اظہار تشکر، اسرائیلی جارحیت کی مذمت پر حمایت کو سراہا

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی مذمت کے سلسلے میں پاکستان کی حکومت، عوام، میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ سی این این اردو کے ہیڈ اور دی ورلڈ ایمبیسدر کے ایڈیٹر ان چیف عابد چوہدری کو اپنے ایک پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہبی اور ثقافتی بنیادوں پر قائم ہیں اور دہائیوں پر محیط بھائی چارے کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا، “پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمیں اس کی دوستی پر فخر ہے۔ میں پاکستانی حکومت، میڈیا اور عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اسرائیل کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف ایران کا ساتھ دیا۔”

ایرانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں