حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 30 افراد شہید ہوئے:وزیراطلاعات آزاد کشمیر

اسلام آباد:پاکستان کے زیرانتظام آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی جنونی اور نفسیاتی مریض شخص ہے جس کے جنون کی وجہ سے دنیا کا امن خطرے میں ہے،مودی سرکار اور بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کے ذریعے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر دنیا کے سامنے یہ جھوٹا بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی کہ ان حملوں میں پہلگام واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ایسا نفسیاتی اور پاگل شخص کا ہندوستان کی ڈیڑھ ارب آبادی کا وزیراعظم ہونا المیہ ہے،

منگل کے روز اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر سعید شاہ نے کہا کہ مودی سرکار کی پاکستان پر جارحیت سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہتے ہیں تو اقوام متحدہ کی قرارداوں پر عملدرآمد کرائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری قوم ایک عرصے سے ہندوستانی دہشتگردی کا شکار ہیں۔پہلگام واقعے کے فورا” بعد بغیر کسی تحقیق کےپاکستان کو اس میں ملوث قرار دے کر اس کیخلاف جارحیت نے گجرات کے قصائی اور ایک نفسیاتی شخص کے پاگل پن اور پاکستان دشمنی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے جھوٹ دنیا کے سامنے آچکے ہیں۔بور حقائق پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے باعث بے نقاب ہو چکا ہیں،

محمد مظہر شاہ نے کہا حالیہ بھارتی جاریحیت کے نتیجے میں آزاد کشمیر میں 30 بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے ہیں۔جبکہ زخمیوں اور عمارتوں کے نقصانات کاتخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے اور پاکستانی میڈیا نے بھارت کے مقابلے میں انتہائی مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ کر کے بھات کے جھوٹے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔پاکستان میں امن و امان میں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کا اہم کردار اور کون شامل ہےہم افواج پاکستان کے شہدا ءکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، مظہر سعید شاہ نےکہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر حل کرانا چاہتے ہیں تو اسے اقوام متحدہ کی قرارداوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرائیں۔

About The Author

اپنا تبصرہ لکھیں