پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ہفتہ کے روز عدالت میں پیش ہوگئیں۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی سمیت 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کر دیئے۔اس موقع پر بشریٰ بی بی کی گاڑی کو خصوصی طور پر عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔بشریٰ بی بی کے وکلا نے 9 مئی کے 23 اور دیگر 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں.
اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں16جنوری تک توسیع کر دی تھی.جس میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کیلئے درخواست پرسماعت کی تھی۔
ایک طرف ہفتہ کے روز 25 مجرمان کو فوجی عدالتوں نے 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی ہیں تو دوسری طرف عمران خان کی اہلیہ کو ان حملوں میں ملوث ہونے پر 23 مقدمات میں ضمانت دے دی۔