رپورٹ :شیخوپورہ(متین الحسن)
شیخوپورہ موٹروے کوٹ عبدالمالک کے قریب تیز رفتار بس کی مسافر وین کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق 10 زخمی ہو گئے۔ حادثہ لاہور اسلام آباد موٹر وے نزد کوٹ عبد المالک انٹرچینج پیش آیا ۔حادثہ کا شکار ہونے والی وین کوہاٹ سے لاہور آرہی تھی۔ حادثہ میں 5 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی۔ ٹیوٹا ہائی ایس کومسافر بس نے ہٹ کیا اور ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں ابتدائی طبی اماد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا ۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت
ایوب ، بہرام خان ، حضور محمد، ایمان خان اور فرید خان ساکنان کوہاٹ سے ہوئی۔جبکہ 10 زخمی ھونے والے افراد میں ایوب ولد ناصر، جاوید ولد نزیر، نور الباسل ولد سعید، طارق ولد عرفو دین، شیر علی ولد سیف، سید عمران ولد بک گل، حکیم ولد وزیر، شیر زمان ولد جعفر، گل شیر ولد جمعہ خان_ ہ تاج خان ولد گل دین شامل ہیں۔تمام زخمیوں کا تعلق بھی ضلع کوہاٹ سے ہے۔