پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو کیس سے بری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار ہونے والے بیرسٹر گوہر کو سنگجانی تھانے میں درج مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان سے کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی لیکن پھنسایا نہیں گیا۔
بیرسٹر گوہر نے 9 ستمبر کو پاکستان کی جمہوریت کے لیے ’یوم سیاہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ میں داخل ہوئے اور اپنے اور شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 10 ایم این ایز کو اسمبلی کے دروازے سے ’اغوا‘ کر لیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اسمبلی گیٹ کے باہر پولیس تعینات تھی، انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو گرفتاری کے لیے حوالے کیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی کہ قومی اسمبلی کے سپیکر معاملے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لائی جائے گی۔