اسلام آباد خواجہ سرا پر حملہ اور تشدد ایک ملزم گرفتار

اسلام آباد جمعرات کے روز تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ بری امام میں خواجہ سرا پر حملے اور تشدد کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق وقوعہ کے متعلق مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چوہدری عمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مقدمہ کی مدعی روز علی عرف محمد شاہد خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ میں بری امام کی رہائشی ہوں۔

گھر کے باہر چوک میں کھڑی تھی اور میرے محلے کے کچھ اوباش نوجوانوں نے بد تمیزی کی انھیں منع کرنے پر وہ لوگ مشتعل ہو گئے اور بے دردی سے مارنے لگے.حملہ آور گروہ نے لوہے کے راڈ اور چاکو سے وار کیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں