اسلام آباد جعلی سیمنٹ بنانے والا ملزم ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے جعلی سیمنٹ بنا کر فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد شہباز نامی اشتہاری ملزم کو آئی پی آر ٹریبونل سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو آئی پی آر ٹریبونل سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا

ملزم کے خلاف سال 2013 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم گزشتہ 10 سال سے مطلوب تھا۔

ملزم نجی سیمنٹ فیکٹری کے جعلی نمونے بنانے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ملزم سفید سیمنٹ میں لائم سٹون ملا کر جعلی اور غیر معیاری نمونہ جات تیار کرنے میں ملوث تھا

ملزم نجی سیمنٹ فیکٹری کی ساکھ متاثر کر رہا تھا۔جبکہ ملزم پیکنگ کے لیے نجی کمپنی کے پیکنگ بیگز استعمال کرتا تھا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں