ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی میں ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر بن کر دہوکہ دہی اور فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد خالد تاج نے خود کو ایف آئی اے کا جعلی ڈائریکٹر ظاہر کیا۔ملزم نے اپنے واٹس ایپ اکاونٹ پر ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی یونیفارم میں تصاویر بھی لگائی ہوئی تھی۔
ملزم خود کو ایف آئی اے کا ڈائریکٹر ظاہر کر کے مختلف لوگوں سے فراڈ کیا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی۔
ملزم کو اڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے جدید وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔