صدر مملکت آصف علی زرداری نے عبدالستار ایدھی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی کی پاکستان اور انسانیت کےلئے بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔
عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے،عبدالستار ایدھی نے سماجی خدمات کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ،ایدھی نے نسل، مذہب، سماجی حیثیت سمیت تمام تفرقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی ۔
عبدالستار ایدھی نے بے لوث لگن سے ملک بھر میں ہسپتالوں، یتیم خانے، پناہ گاہوں اور بحالی کے مراکز کی بنیاد رکھی ۔اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے