ریپ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوۓ ریپ کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم عامر عبداللہ نے فلائٹ نمبر G9553 کے ذریعے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی۔

45 سالہ ملزم عامر عبداللہ اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ریپ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں