اتوار کی شب صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس چوکیوں پر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ۔
پولیس نے جوابی حملہ کیا جس سے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے کے بعد قریبی تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔