تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی

تاجک ایئر لائن سومون ایئر کی افتتاحی پرواز فلائیٹ ایس ایم آر 129 گیارہ بجکر 45 منٹ پر دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

ترجمان پاک سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افتتاحی دوشنبہ-اسلام آباد فلائیٹ پر چودہ 14 مسافر سوار تھے،جن کو پاکستان پہنچنے پر سول ایویشن ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروس کے فائر ٹینڈرز نے روایتی کینن سلوٹ پیش کیا۔اس موقع پر خصوصی کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریفزودا موجود تھے۔ ان کے ساتھ ساتھ تقریب میں ایئرپورٹ منیجر، ڈائریکٹر SAPs اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

فلائیٹ ایس ایم آر 130 باون 52 مسافروں کے ساتھ تقریباً پونے تین بجے آسلام آباد سے دوشنبہ روانہ ہوئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں