تربیلہ کی پیداوار پر صوبے کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں گورنر کنڈی

گورنر خیبر پختون خواہ نے کہا ہے کہ تربیلہ کی پیداوار پر صوبے کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔گورنر خیبر پختون خواہ سے بدھ کے روز ہری پور چیمبر آف کامرس کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت کرتے ہوۓ ساجد نسیم اور سید احمد جان نے کاروباری طبقے کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔

ہری پور چیمبر کے وفد کے اراکین نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعت کاروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔جبکہ درآمدات اور برامدات کے سلسلے میں مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تربیلہ ڈیم سے بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا کو سستی بجلی فراہم کی جائے جبکہ صعت کاروں اور کاروباری طبقات کے مسائل و مشکلات وفاقی حکومت تک پہنچائیں گے۔ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔گورنر نے کہا کاروباری طبقات کے مسائل کے حل سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں