سینئر وزیر ٹرانسپورٹ،اطلاعات اور ایکسائز و ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کی جانب سے پی ٹی اے، آر ٹی اے اور ڈی آر ٹی اے کے افسران و عملہ نے پورے سندھ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم شروع کی ہے،
ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے تعاون سے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عید کے موقع پر اپنے والدین اور عزیز و اقارب سے ملنے جانے والے مسافروں کو اضافی اور ناجائز کرایوں سے محفوظ رکھنا ہے۔مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، مسافروں کو موقع پر ہی اضافی کرایہ واپس کروایا گیا اور اضافی کرایوں کی وجہ سے جرمانے عائد کیے گئے،
مہم کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں اب تک چیک کی گئی گاڑیوں کی تعداد4121 تھی جبکہ اضافی کرایہ واپس کئے جانے والے مسافروں کی تعدا د 49,46,150 تھی ،ٹرانسپورٹرز سے 35,69,550 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا،