وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی تقریب حلف برداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ سےعہدے کا حلف لیا ایون صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری کے بعد صدر نے وفاقی انشورنس محتسب سے ملاقات کی،

اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامی کے خلاف متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو فوری اور مفت انصاف فراہم کیا جائےانشورنس محتسب اپنی رسائی بڑھائے، شکایات کا فوری حل یقینی بنائے انشورنس کیسز میں زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مالیاتی ریلیف فراہم کرنا ہوگی.

انشورنس کلیمز کے تصفیے میں متاثرہ پالیسی ہولڈرز کو انصاف کی فراہمی میں انشورنس محتسب کے کردار بارے آگاہی کی ضرورت ہے ، انشورنس محتسب شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی ٹولز کا استعمال کرے

اپنا تبصرہ لکھیں