صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تحفظِ خوراک رانا تنویر حسین ، وزارت اور پاسکو کے سینئر حکام نےشرکت کی۔
صدر نے کہا کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے گندم کی مناسب قیمت ، بروقت اقدامات اور خریداری کا عمل ہموار بنانا ضروری ہے کسانوں کی حوصلہ افزائی سے ملک میں گندم کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی.
کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت ، بار دانہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاملک کی تقریباً 65 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے کسانوں کو گندم کی مناسب قیمت کی فراہمی سے دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
غذائی تحفظ ، مستقبل کی غذائی ضروریات پورا کرنے کیلئے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنا ہوں گےگندم ذخیرہ کرنے کی جدید سہولیات کی تعمیر کیلئے نجی شعبے کو آسان قرضے فراہم کیے جائیں۔
بروقت پالیسی اقدامات ، مستقبل کی ضروریات کی درست پیشگوئی کیلئے قابل اعتماد ڈیٹا کی دستیابی کی ضرورت ہے .اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے زرعی شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی