راولپنڈی سول جج نے وفاقی سیکرٹری ٹیلی کام کو جیل بھیج دیا

عدالت کے روبرو غیرمناسب رویہ کا شاخسانہ سول جج عادل سرور سیال کی عدالت میں غیر مناسب اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمرکو گرفتار کر لیا گیا۔

ہفتہ کے روز عدالت نے ان کو کرنے کا حکم دے دیا سیکرٹری ٹیلی کام ایک کیس کی پیشی پر عدالت آٸے تھے لیکن عدالت کے روبرو انہوں نےہتک آمیز رویہ کامظاہرہ کیا ۔

جس پر سول جج عادل سرور سیال نے فوری طور پر سیکرٹری ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے انہیں 15 دن قید اور دو ہزار روپےجرمانہ کی سزا سنا دی۔ جس پر پولیس نے سزا یافتہ مجرم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر سول جج عادل سرور سیال برہم ہو گئے تھے۔ انہوں نے فیڈرل سیکرٹری کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔فیڈرل سیکرٹری ٹیلی کام محمد عمر ملک مقدمے میں بطور مدعی پیش ہوئے تھے۔وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں