مسلح افواج ملک کی ڈھال ہیں جو امن اور جنگ میں ملک کی حغاظت کرتی ہیں۔عشرت العباد

سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہاہے کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ کا قابل فخر دن یوم دفاع منا رہے ہیں۔یہ دن اس عزم کا دن ہے کہ مسلح افواج بہادری اور ملک سے محبت کے جذبے کےتحت اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

عشرت العباد جمعہ کے روز اسلام آباد میں میری پہچان پاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع کی تقریب سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل جدو جہد کے عزم کا دن ہے۔ 1965 میں دشمن نے ملک کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ کیا۔مگر دشمن مسلح افواج کے جذبے سے آگاہ نہیں تھا۔مسلح افواج ملک کی ڈھال ہیں جو جنگ اور امن میں ملک کی حفاظت کرتی ہیں۔

عشرت العباد نے کہا ہماری تینوں افواج کے سپاہی قوم کی محبت سے طاقت حاصل کرتے ہیں۔دشمن اقواج اور عوام کے درمیان اتحاد کو ختم کرنے کے لیے نفرت اور شکوک پیدا کرتے ہیں۔ہمیں ان کی سازش کو سمجھنا ہے۔ تا کہ اندرونی اور بیرونی ہر وار کا مقابلہ کر سکیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا فوجیوں کی طرح عوام کو بھی ملک کی آزادی کو برقرار رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔جس کے نتیجے میں ہم مظبوط قوم بن کر ابھریں گے۔آج 1965 والے اسی جذبے کی پھر سے ضرورت ہے۔یوم دفاع غازیوں اور شہدا کی یاد منانے کا دن ہے۔بے مثال بہادری کی داستانوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔کل 7 ستمبر کے روز ائر فورس کاقومی دن ہو گا۔جبکہ 8 ستمبر کو بحریہ کا دن منایا جاۓ گا۔1965 میں پاک بحریہ نے سمندری حدود کا دفاع کر کے کامیابی کی داستان رقم کی۔

انہوں نے کہا میری پہچان پاکستان نے السلام آباد میں خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ہے۔تقریب عوام کو افواج کی قربانیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ہے۔گزشتہ برس افواج نے دہشت گردوں کے خلاف 32173 آپریشنز کر کیئے۔ان میں دہشت گردوں کو مارا ان کاروائیوں میں 193 جوان شہید ہوئے ہیں۔ اوسط 130 آپریشن روزانہ ہوتے ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے افواج اور سپاہی آج بھی ملکی دفاع کے لیے میدان میں ہیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا فوج سے رشتہ اور ان کا احترام کم ہونے سے ملکی دفاع کمزور ہوتا ہے۔دشمن عوام کے مسائل کے لیے افواج کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔عوام کو دشمن کی اس سازش کو ناکام کرنا ہے۔عوام اور افواج کے مابین دوریاں پیدا نہیں ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں