جمال سعود نے کوریا میں منعقد ہونے والی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ان کی کامیابی پر پاکستان اور کوریا میں مقیم پاکستانیوں کا خوشی کا اظہار ۔
سی این این اردو کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے جمال ساؤتھ نے کہا الحمدللہ میں بہت خوش ہوں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور یہ سب میری محنت کا نتیجہ ہے.
یہ جیت میں اپنی مرحومہ ماں کے نام کرتا ہوں جن کی دعائیں اور رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہے گی.ماں کی محبت اور سپورٹ میں ہمیشہ مجھے اگے بڑھنے کی طاقت دی.
یہ سفر اسان نہیں تھا ہر دن ایک نیا چیلنج تھا لیکن میری ماں کی یاد اور ان کی دی ہوئی تربیت نے مجھے ہمیشہ مضبوط رکھا میری یہ کامیابی ان تمام لوگوں کے لیے بھی ہے جو کبھی ہار نہیں مانتے اور اپنے خوابوں کے پیچھے لگن اور محنت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں پاکستان کا نام روشن کرنا میرے لیے شب سے بڑا اعزاز ہے.