جڑانوالہ یونین آف جرنلسٹس پریس کلب کا عالمی یوم آزادی صحافت کے حوالےسےاہم اجلاس زیر صدارت صدر ملک عرفان خلیل منعقد ہوا جس میں مقامی صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کیں اس موقع پر صدر یونین آف جرنلسٹس پریس کلب ملک عرفان خلیل نے کہا کہ صحافت ایک عظیم مشن اور باوقار پیشہ ہے ایک انسان اپنے قلم کے ذریعے قوم کی ترجمانی اور ان کے مسائل اور ان کے حل کو ارباب اختیار کے سامنے پیش کرتا ہے جنرل سیکرٹری راجہ نسیم اکبر صدرملک عرفان خلیل چوہدری سلطان محمود حاجی عبدالرزاق محمود احمد رانا اعجاز ملک ارسلان مسعود مرزا سلطان محمود احمد علی رضانے مزید کہا کہ آج ہم ان تمام صحافیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا اور مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے اپنی جانوں کو بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا انہوں نے اپنی قلم کو ہمیشہ ملک وقوم کے بہترین مفاد اور تعمیر وترقی کے لئے چلایا اس مقدس پیشے سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہو گا جو چند ٹکوں کی خاطر اپنے الفاظ اور قلم کو بیچتے ہیں صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اہل قلم کو عہد کرنا ہوگا کہ وہ ایمان داری کے ساتھ پر امن صاف ستھری صحافت کو فروغ دیکر ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے