گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، سینئر بیورکریٹ بابر حیات تارڑ، جاوید لطیف سابق ایم این اے، ڈی آئی جی عمران احمد، ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سندس ارشاد، سابق ڈپٹی کمشنر ز عمر فاروق وڑائچ، اللہ دتہ وڑائچ،جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ ، عوامی محاذ کے صدر رانا خالد محمود، ایم پی اے میاں شاہد حسین بھٹی، شیخ گلزار احمدسمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد مسلم لیگی رہنماچودھری افضل حسین تارڑ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ کولوتارڑ آکر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے فا تحہ خوانی اور انکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کاکہنا تھا کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔مرحوم چودھری افضل حسین تارڑ کی وفات سے انکے خاندان اور سیاست میں پیدا ہونے والا اِخلا کبھی پرُ نہیں ہو سکے گا ہم انکی سیاسی، سماجی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔