اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا فیصل آباد کا دورہ۔ماڈل سکول کا وزٹ کیا۔ عمارت کے مختلف تاریخی حصوں کا جائزہ لیا

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا فیصل آباد کا دورہ۔صوبائی وزراء نے پاکستان ماڈل سکول کا وزٹ کیا۔
عمارت کے مختلف تاریخی حصوں کا جائزہ لیا۔صوبائی ورزاء نے سکول کے تدریسی وانتظامی امور پر بھی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ایجوکیشن کاشف ضیاء،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار احمد خاں اور دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔بعدازاں صوبائی وزراء نے کمشنر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی اولین ایجنڈا ہے جس کے لئے دوررس نتائج کے حامل اقدامات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور سکولوں کے وزٹس کو معمول بنائیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں تدریسی امور کی جانچ پڑتال اور کمی کو دور کرائیں۔طالب علموں کو معیاری تعلیم کے ساتھ اعلی اخلاقی اقدار کا پاسدار بنائیں۔انہوں نے کہا کہ درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے ارکان اسمبلی اور مسلم لیگی رہنماؤں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ شعبہ تعلیم کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں