حکومت جواہرات اور زیورات کے شعبے میں فروغ کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی وضع کر رہی ہے۔وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار رانا تنویر نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کے لیے قیمتی پتھر کی مصنوعات کے موضوع پر 4 روزہ بین الاقوامی تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا۔
وفاقی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جواہرات اور زیورات کے شعبے کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ایسے سیمینار اور مواقع جو بین الاقوامی طریقوں کو مربوط کرتے ہیں۔جو اس شعبے کو مزید ترقی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر پر توجہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن اور ایشیائی پیداواری تنظیم ٹوکیو کے زیراہتمام منعقدہ تربیتی کورس میں بنگلہ دیش، کمبوڈیا، چین، فجی، ہانگ کانگ، بھارت، انڈونیشیا، ایران، جاپان، جمہوریہ کوریا، لاؤس، ملائیشیا، منگولیا، نیپال، پاکستان، فلپائن، سنگاپور، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکی اور ویتنام کے مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔