معاہدہ پر دستخط کمشنر سلوت سعید کی زصدارت منعقدہ اجلاس میں ہوئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو دستاویزات پیش کئے معاہدہ کے تحت صفائی کے حوالے سے (سروسز اینڈ ایسٹ مینجمنٹ ایگریمنٹ)ساما صفائی ستھرائی کی خدمات کی ذمہ داری فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہوگی ڈویژن کے اضلاع و میونسپل کمیٹیز کے مابین “ساما”معاہدہ کے تحت ڈویژن کی چاروں ضلع کونسلز،سٹیز و میونسپل کمیٹیز میں عملہ صفائی و مشینری ایف ڈبلیو ایم سی کے حوالے کر دی جائے گی جس سے صفائی ستھرائی کے بہترین انتطامات عمل میں لائے جائیں گے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا اور چاروں اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ،میونسپل آفیسرز و دیگر بھی موجود تھے فیصل آباد میں ضلع کونسل،میونسپل کارپوریشن،چک جھمرہ،کھرڑیانوالہ، سمندری، تاندلیانوالہ،ماموں کانجن، ڈجکوٹ و جڑانوالہ اسی طرح ضلع کونسل جھنگ میں جھنگ سٹی کے ساتھ تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال،اٹھارہ ہزاری اور گڑھ مہاراجہ کے ایڈمنسٹریٹرز کے ساتھ معاہدہ طے پایا ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ کے حوالے سے بھی ٹوبہ سٹی، ضلع کونسل اور تحصیل گوجرہ، پیر محل ، کمالیہ اسی طرح ضلع چنیوٹ میں ضلع کونسل، چنیوٹ سٹی، تحصیل بھوانہ،لالیاں اور چناب نگر کے ساتھ معادوں پر دستخط کئے گئے ہیں قبل ازیں ایف ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے متذکرہ بالا 24 لوکل باڈیز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز ایف ڈبلیو ایم سی کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے کمپنی کے اپنے ذرائع آمدنی پیدا کرنےکے حوالےسے مجوزہ پلان کی بھی منظوری دی گئی ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور انتظامیہ پر حکومت پنجاب نے بھاری ذمہ داری سونپی ہے اوروزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو عملی شکل دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ڈویژن کےاضلاع کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی معیاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔