این اے207نوازبشاہ سے آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آصفہ بھٹو کے مقابلے میں موجود تینوں امیدواروں نےکاغذات واپس لے لئے تھے۔ آصفہ بھٹو نے این اے 207 میں کامیابی کے ساتھ ہی پارلیمانی سیاست میں قدم رکھ دیاہے۔
این اے 207 کی نشست صدر آصف زرداری کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سےآصفہ بھٹوکےنانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکےہیں آصفہ بھٹوزرداری خاتون اول کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹوزرداری محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔