کمشنر سلوت سعید سے وومن جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات وومن جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں صدر مرواعنتر،جنرل سیکرٹری جویریہ نذیرسمیت رباب چیمہ،شائستہ شیخ،شہناز محمود،مریم نور ودیگر عہدیداران شامل تھیں شعبہ صحافت میں خواتین تیزی سے شمولیت اختیار کررہی ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دینا قابل تحسین اقدام ہے ڈویژنل انتظامیہ خواتین کی فلاح وبہبود اور انہیں جائے ملازمت پر پرسکون ماحول کی فراہمی کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہےڈویژن بھر کےمحکموں واداروں میں ڈے کیئر سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے دفاتر میں خواتین کے لئے الگ سے واش رومز تعمیر کرائے گئے ہیں۔ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹرڈ خواتین کو راشن کی ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اب تک 6 لاکھ 9 ہزار سے زائد پیکٹس تقسیم ہوچکے۔ کمشنر نے وفد کی طرف سے بعض تجاویز کا خیر مقدم کیا اورایسوسی ایشن کو ڈویژنل انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی صدر وومن جرنلسٹ ایسوسی ایشن مروا عنتر نے کمشنر کی معاونت کا شکریہ اداکیا اور ایسوسی ایشن کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔