وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڈ نے ملک بھر کے میڈیا ورکرز اور جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لیے وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام میں بڑی رقم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔ پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 15000 جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کئے جایئں گےاس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کل کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا نے آل پاکستان نیوز پیپر اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپائر کنفیڈریشن(ایپنک)کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر کو میڈیا ورکرز اور جرنلسٹس کی فلاح و بہبود کے لیے موجودہ حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جرنلسٹ میڈیا ورکر اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے اپنے گزشتہ دور حکومت کے اخری دنوں میں ایک ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا تھا مگر یہ گرانٹ نگران حکومت نے روک لی تھی پرنسپل انفارمیشن افیسر مبشر حسن کے تعاون سے یہ منصوبہ پائہ تکمیل تک پہنچا تھا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد صدیق انظر نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڈ سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر ہیلتھ انشورنس کے معاملات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ صدیق انظر نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ میاں شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت کے اخری دنوں میں ملک بھر کے میڈیا ورکرز۔ جرنلسٹس اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لیے ایک ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا مگر یہ رقم نگران حکومت نے روک لی تھی جس کی وجہ سے ملک بھر کے میڈیا ورکر اور صحافی تذبذب کا شکار ہیں وفاقی وزیر نے اس معاملے کو فوری حل کرنے کے احکامات صادر کئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ موجودہ حکومت بالخصوص وزیراعظم میاں شہباز شریف کا مصمم ارادہ ہے کہ وہ میڈیا انڈسٹری کے فلا ح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ریاست کا سب سے اہم ستون ہے آزادئ صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اخبارات ٹی وی چینل سے منسلک تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرزکی زندگی کو سہل اور بہتر کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی این ای کے ذریعے میدیا ورکرز اور جرنلسٹس کو ایک دن قبل لاکھوں روپے کے بقایا جات ادا کرائے ہیں کے یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں ہے ہیلتھ انشورنس کے لیے حکومت پہلے مرحلے میں 30 کروڑ روپے کی رقم کا اجرا کر رہی ہے اور ائندہ مالی بجٹ میں بھی حکومت خطیر رقم ہیلتھ شورش کے لیے مختص کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کو ملک بھر کے تقریبا 15 ہزار جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی لسٹ بھیج دی جائے گی یہ لسٹ میڈیا ورکر اور جرنلسٹوں کے نمائندوں نے تحقیق کے بعد تیار کی ہے اور ان تمام افراد کو ہیلتھ کارڈ بھی جاری کئے جائیں گے یہ افراد سٹیٹ لائف کے پینل پر ملک بھر میں جتنے بھی ہاسپٹلز ہیں وہاں اپنا علاج کرا سکیں گے چئیرمین ایپنک محمد صدیق انظر نے ملک بھر جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی طرف سے وفاقی وزیر اطلاعات کا شکریہ ادا کیا