برطانیہ کا پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ

اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی محکمہ برائے ٹرانسپورٹ نے باہمی تعاون کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مختصر تقریب ہوئی، جس میں برطانیہ کا پی سی اے اے کو ایوی ایشن سیکیورٹی اسکرینرز کے لئے کمپیوٹر بیسڈ چیکنگ سوفٹ وئیر اور ٹریننگ پروگرام کا تحفہ دیا گیا ۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ، محمد عبدالغفار فرسٹ سیکرٹری ایوی ایشن یو کے ہائی کمیشن اسلام آباد نے کمپیوٹرز ایئر کموڈور ریٹائرڈ شاہد قادر ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکیورٹی کے حوالے کئے۔

اس موقع پر ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی سمیت ایوی ایشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معززین موجود تھے۔کمپیوٹر پر مبنی تھریٹ امیج ریکگنیشن ٹریننگ پروگرام اور اس کے ہارڈ ویئر کی دستیابی ‘آئیکیو’ شرائط کے عین مطابق ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ،فرسٹ سیکرٹری ایویشن یو کے ہائی کمیشن (یو کے ڈی ایف ٹی) ایویشن سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان سول ایویشن کی کوششوں میں تعاون کرتا رہے گا۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے ‘آئیکیو’ فل سکیل آڈٹ میں شاندار کارکردگی پر پی سی اے اےکو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کمپیوٹر پر مبنی سسٹم کے ذریعے ایئر لائنز، ASF، کارگو وغیرہ سمیت ایوی ایشن انڈسٹری کے اسکرینرز کی چیکنگ اور جانچ پڑتال کی جاسکے گی۔

سسٹم متعارف ہونے کے بعد پاکستان صف اول کی ایویشن سیکیورٹی فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہوجائے گا۔مستقبل قریب میں (یو کے ڈی ایف ٹی) کا ادارہ پاکستان میں ایویشن سیکیورٹی انسپکٹرز کی ٹریننگ اور تربیت کا اہتمام کرے گا۔

کمپیوٹر پر مبنی سیکیورٹی اسکرینرز کی چیکنگ اور تربیتی پروگرام کی فراہمی برطانیہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت کو اجاگر کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں