تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں نااہل میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر قربان کی تعیناتی کے بعد شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم

جڑانوالہ یونین آف جرنلسٹس پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت ملک عرفان خلیل صدر پریس کلب جڑانوالہ منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری راجہ نسیم اکبر حیات کے علاوہ حاجی عبدالرزاق، ادریس پراچہ، شیخ عظمت، سلطان مرزا، رانا اعجاز احمد، محمود احمد، سائل عباس، میاں عابد، مہران اکبر، چوہدری سلطان، عبدالرحمن قاسم دیگر عہدیدار اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر صدر پریس کلب نے کہا کہ ہم اداروں میں ہونے والی کرپشن کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے خصوصا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں نااہل میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر قربان کی تعیناتی کے بعد جڑانوالہ سرکاری ہسپتال کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے اور ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک ہر گز برداشت نہیں کریں گے اور خاص کر جب سے نااہل میڈیکل سپریڈنٹ تعینات ہوا ہے جڑانوالہ کا سرکاری ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھاری معاوضے حاصل کر کے جاری کئے جا رہے ہیں اس موقع پر جنرل سیکرٹری پریس کلب راجہ نسیم اکبر کا کہنا تھا کہ ہم اپنی قلم سے انسانیت کی تذلیل اور لوٹ مار کرنے والوں کی نشاندہی کرنا وقت کی ضرورت ہے اس موقع پر چیئرمین پریس کلب حاجی عبدالرزاق نے جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہونے والی کرپشن اور وہاں جانے والے مریضوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک ہر خصوصی کمیٹی قائم کرنی چاہیے تاکہ اعلی حکام کو ہسپتال میں ہونے والی کرپشن اور مریضوں کے ساتھ کئے جانے والے برتاو پر آگاہ کرے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست بھی گزارے جس پر صدر پریس کلب ملک عرفان خلیل نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جو آئندہ تین دنوں میں تمام ریکارڈ کو جمع کر کے درخواستیں اداروں کو بھجوانے گی اور صدر پریس کلب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ہفتے کو وزیر اعلی پنجاب سے پریس کلب جڑانوالہ کے وفد کی ملاقات متوقع ہے جس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کو آپ گریڈیشن اور ہسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ جڑانوالہ کے شہریوں کو صحت کے بنیادی حصول کیلئے تمام تر مشکلات کو ختم کروایا جا سکے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ میں نااہل میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر قربان کی تعیناتی کے بعد شہری صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں