ڈویژنل انتظامیہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے-سلوت سعید

کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی خواتین کے عالمی دن پر انٹرلوپ میں منعقدہ تقریب میں شرکت انٹرلوپ میں ملازمت پیشہ خواتین سے ملاقات کی ان میں دن کی مناسبت سے تحائف تقسیم کئے ڈویژنل انتظامیہ عورتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ملکی آبادی کی نصف سے زائد خواتین کا ملکی ترقی میں جاندار کردار ہے ملازمت پیشہ خواتین اپنے ہنر کو بروئے کار لاکر خاندان کی کفالت کررہی ہیں ڈویژنل انتظامیہ ملازمت پیشہ خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے خواتین کے عالمی دن پر انٹرلوپ کی طرف سے ملازمت پیشہ خواتین کے لئے تقریب کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں