کمشنر فیصل آباد سلوت سعید خواتین کا حوصلہ بڑھانے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹائون تقریب میں پہنچ گئیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما سمیت پروفیسرز،لیکچرارزاور طالبات نے گرمجوشی سے استقبال کیا کمشنر نے طالبات کی طرف سے مختلف موضوعات اور زمانہ حاضر کے مطابق ٹیبلوز دیکھے اور طالبات کی فکری صلاحیتوں کو سراہا خواتین خود مختاری و اعتماد کے ساتھ ہر شعبہ میں آگے بڑھ رہی ہیں جو ملک کی تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی کا پیش خیمہ ہے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ قومی ترقی میں اعتماد کے ساتھ بھر پورکردار ادا کرنے اور تحفظ کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے موقع حاصل ہورہے ہیں بہتر نتائج کے حصول کیلئے معاشرتی رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے دین اسلام نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیا ہے بطور خاتون اہم عہدہ پر فائز ہوکر عوامی خدمت میں مصروف ہوں خواتین تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ایک عورت کا تعلیم یافتہ ہونا پورے خاندان کا تعلیم یافتہ ہونے کے مترادف ہے لہذا طالبات تعلیم حاصل کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں ڈویژنل انتظامیہ خواتین کو آگے بڑھنے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدامات کررہی ہے ڈے کیئر سنٹرز کا قیام اہم پیشرفت ہے سرکاری محکموں واداروں میں خواتین کو خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنائی ہے خواتین کے لئے الگ سے واش رومز قائم کرائے گئے ہیں۔عالمی دن منانے کا مقصد خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات کو موثر بنانا ہے کمشنر فیصل آباد تقریب میں طالبات نے معاشرہ کی ترقی میں خواتین کے کردارکے عنوان پر تقاریر کیں تقریب سےوائس چانسلر ودیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیااس موقع پر کمشنر فیصل آباد کی قیادت میں آگاہی واک بھی منعقد ہوئی۔